گزشتہ شب لہڑی کے قریب پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ماہ مدلی ولد مسکلی نامی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
لواحقین کے مطابق، چھاپے کے دوران فورسز نے گھر کا قیمتی سامان اور ایک موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب، ضلع کیچ کے علاقے آپسر بنڈے کلات سے جبری لاپتہ کیے گئے شمس ولد محمد اسحاق پانچ سال بعد بازیاب ہو کر جمعہ کے روز اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔
شمس کو 30 جون 2021 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ ان کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے متعدد بار احتجاجات کیے اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور متاثرہ خاندان مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کو منظرِ عام پر لایا جائے اور اس غیر قانونی عمل کا فوری خاتمہ کیا جائے۔