ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ماہ جبین اور اس کے بھائی کی جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری انکی بازیاب کا مطالبہ کیا ہے۔
ادارے کے مطابق 23 سالہ طالبہ ماہ جبین بلوچ کو 29 مئی 2025 کو اُس کے ہاسٹل سے اغوا کر لیا گیا۔ اس واقعے سے صرف پانچ روز قبل اُس کے بھائی یونس بلوچ بھی لاپتہ کر دیے گئے تھے۔
ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ماہ جبین اور یونس بلوچ کے اہلخانہ کو اب تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی اور وہ دونوں کی واپسی کے منتظر ہیں۔
تنظیم نے حکام پر زور دیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے اس سلسلے کو ختم کیا جائے اور ماہ جبین بلوچ، یونس بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم کی جائیں۔