ایرانشہر میں فورسز کے قافلے پر مسلح حملہ، پانچ اہلکار ہلاک

400

مغربی بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے نواحی علاقے دامن میں دو فورسز کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کم از کم پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ حملہ جمعہ کو پیش آیا، جس میں کم از کم پانچ ایرانی اہلکار ہلاک ہوگئے۔مسلح حملے کی ذمہ داری جیش‌العدل نے قبول کرلی ہے۔

جیش‌العدل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پولیس فراجا کے ایک گشتی یونٹ کو نشانہ بنایا، اور ہلاک اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ دامن کے مرکزی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب فورسز کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔

حملے کے بعد ایرانشہر اور خصوصاً دامن کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔