اوستہ محمد میں پولیس وین پر دستی بم حملہ

31

اوستہ محمد کے علاقے میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت دو راہگیر زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں عبدالنبی، قادر بخش، عبداللہ، بہرام اور دیگر شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔