فورسز پر حملوں کے بعد پاکستانی فورسز نے مقامی ڈیتھ اسکواڈز کے ہمراہ حملہ آوروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں واقع پاکستانی فوجی کیمپ اور چوکی پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے منظم حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد پاکستانی فورسز اور مقامی سرکاری حمایت یافتہ گروہوں “جنہیں مقامی طور پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے” نے حملہ آوروں کو گھیرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں فورسز اور ان کے حمایت یافتہ افراد کا مسلح افراد سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
جھڑپوں میں پاکستانی فوج اور ان کے اتحادی گروہوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرگرم ہیں اور وہ ماضی میں بھی ایسے حملوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔