آواران: لیویز چوکی پر حملہ، ہتھیار ضبط اور چوکی نذرِ آتش

215

آج مغرب کے وقت جھاؤ مین روڈ پر قائم لیویز چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر کے چوکی پر قبضہ کرکے چوکی میں موجود تمام ہتھیار ضبط کر لیے اور اس کے بعد چوکی کو نذرِ آتش کر دیا۔

اس کے علاوہ صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جھاؤ نوندڑہ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس حملے کے دوران ایک کواڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔