کیچ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

143

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ بلیدہ کے علاقے گلی میں پیش آیا جہاں فورسز نے ایک نوجوان پر فائرنگ کی۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت بوہیر ولد دلجان کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے کھیتوں سے واپس گھر آرہا تھا جب فورسز نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بعدازاں اس کی لاش جائے وقوعہ پر ہی چھوڑ دی گئی۔