کوئٹہ: چار لاپتہ افراد بازیاب

143

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی قمبرانی کے چار لاپتہ افراد ایک ماہ بعد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والوں میں ضیاء الرحمن قمبرانی، فضل الرحمن قمبرانی، شیر باز بنگلزی اور اصغر قمبرانی شامل ہیں۔

بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے جبری گمشدگیوں کے مسئلے کا شکار ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بلوچ سیاسی کارکنوں کا الزام ہے کہ ریاستی ادارے متعدد نوجوانوں اور شہریوں کو بغیر قانونی جواز کے حراست میں لیتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو ان کی حالت یا مقام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔