کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری، ماہ جبین کی طویل جبری گمشدگی کی مذمت

22

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ 5899 ویں روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کا طالبہ ماہ جبین بلوچ کو رواں سال ملکی اداروں کے اہلکاروں نے سول ہسپتال کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ‏ماہ جبین کی جبری گمشدگی کو آج 65 دن مکمل ہوگئے، اب تک اسے کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اور نہ ہی انکے خاندان کو معلومات فراہم کیا جارہا ہے، جو ایک ماورائے قانون اقدام اور شہریوں کی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسکی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتےہیں کہ ماہ جبین پر کوئی الزام ہے، تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیاجائے، اور اگر بےقصور ہے، تو انکی رہائی کو یقینی بنا کر خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔