نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کے میجر رضوان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

331

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج نوشکی میں انٹیلی جنس بيسڈ آپریشن کے دوران قابض پاکستانی فوج کے میجر رضوان کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے انٹیلی جنس ونگ “زراب” کی فراہم کردہ خفیہ معلومات پر گرگینہ کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے میجر محمد رضوان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں میجر رضوان، نائب صوبیدار امین اور لانس نائک یونس ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہے۔