تُربت: مسلح افراد کی ناکہ بندی، گاڑیوں کی چیکنگ

166

مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران لیویز اہلکاروں کو حراست میں لے کر یرغمال بنا لیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تُربت کے علاقے کلاتک میں مرکزی شاہراہ پر ایک چیک پوائنٹ قائم کرتے ہوئے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور لیویز اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

اس دوران مسلح افراد نے کافی دیر تک لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنائے رکھا اور ان کا اسلحہ بھی چھین لیا، تاہم بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق مسلح افراد کافی دیر تک مرکزی سڑک پر گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند گروہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہیں، جبکہ اس دوران مسلح افراد پاکستانی فورسز، سرکاری اہلکاروں اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

ان واقعات کی ذمہ داری مختلف آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی ہیں، تاہم کلاتک واقعے کے حوالے سے تاحال کسی تنظیم کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔