بلوچستان کے ضلع بولان میں کولپور کے علاقے کے قریب جعفر ایکسپریس کی پائلٹ انجن پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے انجن کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جعفر ایکسپریس، جو کوئٹہ سے پشاور تک کا طویل فاصلہ طے کرتی ہے، کو ماضی میں بھی حملوں کا سامنا رہا ہے۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
رواں سال مارچ میں بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرکے اس میں سوار دو سو سے زائد پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا۔
مذکورہ حملہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔