امریکہ طاقت کو دیکھتی ہے، کل بلوچ کے پاس طاقت ہوگی امریکہ بلوچ کو سپورٹ کرے گی – سمی دین بلوچ

247

بلوچ یکجہیتی کمیٹی کے رہنماء سمی دین بلوچ نے میڈیا اسلام آباد احتجاجی دھرنے سے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ حقوق کیلئے بات کرنے والوں کو مین اسٹریم میڈیا میں جگہ نہیں ملتی ہے، بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کی تحریک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس تحریک کو مختلف مسلح تنظیموں سے جھوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی وائی سی اور اس تحریک پر بیرونی پراکسی و دہشت گردی کے لیبل لگائے گئے ہیں تاہم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ہمیں بہت بڑی لیول پر ہمیں سپورٹ حاصل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سمی دین نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک صرف طاقت کو دیکھتے ہیں، جس کے پاس زیادہ طاقت ہے اس کی جانب ہوتے ہیں۔ یہ کبھی متوازن نہیں ہوتے ہیں یہ ہمیشہ طاقت کو دیکھتے ہیں کہ طاقت کس جانب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ریاست پاکستان ایک طاقت ہے تو وہ اس کی طرف ہے، کل بلوچ ایک طاقت بنتی ہے تو امریکہ بلوچ کیساتھ کھڑی ہوجائے گی۔