ہوشاب سی پیک روٹ مسلح افراد کے کنٹرول میں، فورسز پر حملے

1

ضلع کیچ سے آمد اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ہوشاب سی پیک روٹ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے روٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

گونڈسرین لیویز پوسٹ کو قبضے میں لینے لے لیا گیا جبکہ علاقے میں پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

آخری اطلاعات تک مسلح افراد کا کنٹرول برقرار ہے ، جبکہ فورسز کی نقل و حرکت محدود ہے۔ حکام نے واقعہ پر کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچ مسلح تنظمیوں کی طرف سے شہروں پر قبضہ ، ناکہ بندیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

بلوچ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں ہونے والی پے در پے کارروائیوں سے یہ تاثر مزید گہرا ہوا ہے کہ بلوچ آزادی پسندوں کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ صورتحال نہ صرف پاکستان کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، بلکہ اس کا اثر خطے میں جاری اقتصادی منصوبوں، خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بھی پڑ سکتا ہے