گوادر: بلوچ وومن فورم کی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ گرفتار

118

بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر، ڈاکٹر شلی بلوچ کو ان کے ساتھیوں سمیت گوادر کے علاقے سربندر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کے ساتھی خواتین کے حقوق اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک مقامی اجلاس میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سربندر میں عوامی سرگرمی کے مقام پر پہنچے۔ تاحال اس واقعے پر کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی حکام نے گرفتاری کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

ڈاکٹر شلی بلوچ ایک معروف سماجی و سیاسی کارکن ہیں، جو خاص طور پر بلوچ خواتین کے حقوق، تعلیم اور جبری گمشدگیوں جیسے حساس موضوعات پر آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ وہ خواتین کو سیاست میں فعال کردار دینے کی وکالت بھی کرتی ہیں۔

ان کی تنظیم، بلوچ وومن فورم، خواتین کی قیادت میں کام کرنے والی ایسی تنظیم ہے جو بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں خواتین کے لیے آگاہی، تعلیم اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔