کیچ: پاکستانی فورسز کے فائرنگ سے طالب علم جانبحق

52

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم جانبحق ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت کمبر ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو کولواہ کے علاقے ڈنڈار آشال کا رہائشی اور جماعت ہشتم کا طالب علم تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کمبر اس وقت اپنے کھیتوں میں پیاز کاشت کرنے جا رہا تھا جب پاکستانی فورسز نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق کمبر ایک طالب علم تھا وہ صبح معمول کے مطابق کھیتوں کی جانب گیا تھا تاکہ پیاز کی بوائی کا کام کر سکے، لیکن ہمیں کچھ دیر بعد اس کی موت کی خبر ملی۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات بلوچستان میں پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں جہاں فورسز عام شہریوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان طالب علم کا اس طرح قتل کیا جانا ناقابل قبول ہے۔

تاحال سرکاری طور پر اس واقعے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔