ناصر آباد میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران پانچ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
لاپتہ ہونے والوں میں فیروز ولد داد محمد، صغیر ولد داد محمد، ظریف ولد امین، فدا اور حلال بخش شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف گھروں پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران مذکورہ افراد کو لاپتہ کردیا گیا۔
دوسری جانب آج حیرآباد میں بھی گھر گھر چھاپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی فورسز نے متعدد گھروں کی تلاشی لی تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔