بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بہمن میں منگل کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے ایک موبائل فون ٹاور کو آگ لگا دی۔
واقعہ آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا، جب موبائل نیٹ ورک کمپنی کے ٹاور کو نذر آتش کیا، جس کے نتیجے میں ٹاور کو شدید نقصان پہنچا۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم بلوچستان میں آزادی پسند مسلژ تنظیمیں ماضی میں بھی سرکاری تنصیبات، مواصلاتی نظام، اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔