کیچ: مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری

188
فائل: پاکستانی ڈرون، بولان فوجی آپریشن

بلوچستان کے ضلع کیچ میں گزشتہ دو روز سے ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ڈرونز کو خاص طور پر کلبر اور زامران کے علاقوں میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اسی دوران بلیدہ اور گرد و نواح میں پاکستانی فورسز کی زمینی نقل و حرکت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے ممکنہ فوجی آپریشن کے خدشات کو تقویت دی ہے۔

سرکاری سطح پر کسی قسم کی کارروائی یا آپریشن کی تصدیق نہیں کی گئی۔