بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے چب میں نامعلوم مسلح افراد نے محمد آسمی ولد واحد بخش کے گھر پر حملہ کر دیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے اور خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم محمد آسمی کے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے منظم ریاستی حمایت یافتہ گروہ جنہیں حرف عام “ڈیتھ اسکواڈ” کہتے ہیں ملوث ہو سکتے ہیں، جو اس سے قبل بھی سیاسی اور سماجی کارکنوں کے گھروں پر حملے کرتے رہے ہیں۔