کوئٹہ میں ایف سی اہلکار نے خودکشی کرلی، شالکوٹ تھانے کے حدود میں خنجر کے وار سے نوجوان قتل
کوئٹہ، نیو سریاب تھانے کے علاقے میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سریاب کے علاقے آصف ٹاؤن میں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ بندش اور گھریلو پریشانی کے باعث ایف سی اہلکار اعجاز احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ٓ
تھانہ شالکوٹ کے علاقے میں ایک نوجوان نے خنجر سے وار کرکے اپنے کزن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ کے علاقے کراچی روڈ پر نجی ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر عاصم نے خنجر سے وار کرکے اپنے کزن طیب کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔