ٹائمر دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب مین شاہراہ پر سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے پاکستانی فورسز کی گزرنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب مین شاہراہ پر نامعلوم افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنانے کی غرض سے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی خاتون مسماۃ حوری بی بی سمیت تین راہ گیر، باغ علی اور عبدالقادر سکنہ مری کیمپ، زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکہ ٹائمر بم کے ذریعے کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔