کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروس معطل

55

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کے موقع پر موبائل فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، شہر میں صبح 9 بجے کے بعد سے مختلف موبائل نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنیوں کی سروسز بند ہونا شروع ہو گئیں، جس کے بعد موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب نہیں رہی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کی صورتِ حال کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، سروسز شام تک بحال کر دی جائیں گی۔