ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

29

ڈیرہ بگٹی سے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میشوں خان ولد مٹھا خان بگٹی نامی شخص کو کل پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی شہر سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں، ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی سے پنیری ولد مڑزو بگٹی نامی شخص کو بھی پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

لواحقین کے مطابق، انہیں 27 جون کو سوئی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، پنیری بگٹی پٹ فیڈر کا رہائشی اور انتہائی غریب شخص ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی جبری گمشدگیوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم، بعض لواحقین پاکستانی فورسز کے خوف سے لاپتہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کرتے، جس کی وجہ سے جبری گمشدہ شخص کے کیسز بروقت درج نہ ہونے سے انہیں جعلی مقابلوں میں مارے جانے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔