ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے گوپٹ میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوئی میں گوپٹ کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ واقعے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں اطراف نقصانات پہچنے کی خبریں ہیں تاہم ابھی تک ان خبروں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔