بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5869 واں روز جاری رہا۔
وی بی اپم پی کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن نیاز محمد نیچاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی سلامتی کے نام پر ملکی ادارے بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون قتل کے سلسلے میں تیزی لائی ہے
انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
نیاز نیچاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، جن پر الزام ہے، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کو ماورائے قانون قتل کرنے کے سلسلے کو بند، زمہ داروں کو انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت عملی اقدامات اٹھائیں