واشک میں فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ

70

بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی صبح واشک کے علاقے رخشان میں سی پیک روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بوڈ ہوٹل کے مقام سے گزر رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلہ اپنے کیمپ سے بازار کی جانب جا رہا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی ایک گاڑی کو نقصانات کا سامنا رہا۔ تاہم، حکومتی سطح پر تاحال کسی قسم کا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی گئی ہے۔

ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں مختلف آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔