بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے زیارت دستگیر کراس کے مقام پر ایک بوزر گاڑی کو نذرآتش کر دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب آج ہی اس سے قبل ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین میں بھی اسی نوعیت کی ایک کارروائی میں ایک اور بوزر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب تک کسی تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں تعمیراتی مشینری، تنصیبات اور گاڑیاں نشانہ بنائی گئی ہیں۔