نوشکی: فوجی آپریشن تیسرے روز جاری، مسلح جھڑپیں، گھر نذرآتش

135

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آج تیسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے جس میں پاکستانی فوج کے زمینی دستوں کو فضائی کمک حاصل ہے۔

نوشکی کے مختلف علاقے دو سئے، منجرو، ہژدہ خول، گوربرات، بڈو ڈور سمیت قلات کا علاقہ شور پارود، سور جائی و گردنواح کے علاقے براہ راست فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔

علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور بمباری کی جارہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر مارٹر گولے بھی فائر کرنے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ فورسز متعدد افراد کو حراست میں لے چکے ہیں جبکہ مقامی افراد کے گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین تین مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تین روز علاقہ مکمل محاصرے میں ہونے سے علاقے میں خوراک کی قلت اور مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔