مغربی بلوچستان کے علاقے گونچ پر ایرانی فوج کی فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون جانبحق جبکہ متعدد خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
واقعے کے خلاف خواتین اور بچوں نے سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کیا ۔
ذرئع کے مطابق گولی لگنے سے ایک حاملہ خاتون کا اسقاط حمل بھی ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے گاؤں پر حملہ کیا جب کہ حملے کے وقت کوئی مرد موجود نہیں تھا۔
مقامی لوگوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔