مسلح افراد نے فورسز قافلے اور کیمپ کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے زرین جنگل کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ حملے میں نشانہ بنایا، اس دوران فورسز اور مسلح افراد میں شدید جھڑپیں ہوئی۔
زرائع کے مطابق اس دوران فورسز کمک کے لئے آنے والے ایک قافلے کو بھی مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
ادھر مشکے میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گجر میں قائم پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
حملے کے دوران علاقے میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔
دونوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاع موصول ہوئی ہیں، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔