بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے آبِ گل کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا جب فوجی قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس کے دوران جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
تاحال سرکاری سطح پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو بڑی تعداد میں نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کو متعدد بار حملوں کا سامنا رہا ہے۔ جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔