مستونگ: پاکستانی فورسز پر دوسرا بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

67

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی فورسز کو تلخ کاوی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، جہاں فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں گزشتہ روز سے پاکستانی فورسز کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جبکہ اس دوران بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح ہی آب گل کے مقام پر فورسز کے پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں چھ اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آب گل میں فورسز اہلکاروں کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑیاں دور کھڑی کرکے علاقے میں پیدل پیش قدمی کررہے تھے۔