مستونگ میں فوجی آپریشن جاری

71

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے، علاقے متعدد دھماکوں کی اطلاعات

مستونگ کے علاقے آب گل، ژلی اور گردنواح کے علاقوں پاکستانی فوج گذشتہ شب سے آپریشن میں مصروف ہیں۔ آپریشن میں پاکستان فوج کے پیدل دستے حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے کواڈ کاپٹر استعمال کرکے بم گرائے جارہے ہیں تاہم علاقے میں آپریشن کے باعث نقصانات کے حوالے سے معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے قلات اور مستونگ کے علاقے گذشتہ ایک ہفتے سے مسلسل فوجی آپریشن کی زد میں ہیں جبکہ کیچ میں پاکستانی فوج کی نقل و حرکت اور ڈرون طیاروں کی پروازیں موصول ہوئی ہے۔