مستونگ میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔ علاقے میں گذشتہ سے آپریشن کی جارہی ہے۔
مستونگ کے علاقے آب گل اور گردنواح میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کی پندرہ سے زائد گاڑیوں کو علاقے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
مزید برآں آپریشن میں کواڈ کاپٹرز سے بمب گرائے جارہے ہیں تاہم تاحال نقصانات کے حوالے سے تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے مستونگ اور قلات میں گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے جس میں پیدل اہلکاروں کو فضائی کمک حاصل ہے۔
دوران آپریشن مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور کواڈ کاپٹر سے بم گرائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔