بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مانجھی پور کے علاقے گڑھی حسن میں سرکاری زیر تعمیر روڈ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی کےگاڑیوں کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا، اس حملے کے نتیجے میں عسکری کمپنی کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ترجمان نے کہاکہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبوں سے دور رہیں، بصورت دیگر اپنی جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔