ہلاک ہونے والے اکثریت کا تعلق پاکستانی صوبے پنجاب کے وسطی اور جنوبی پنجاب سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران شناخت کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے، جنھیں بعد ازاں ہلاک کردیا گیا ہے۔
لورلائی پولیس انتظامیہ کے مطابق ژوب کے قریب پہلے سے ناکہ بندی کرنے والے نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان سے پنجاب جانے والی دو مسافر بسوں کو روک کر شناخت کے بعد 9 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
بعد ازاں پولیس کو انکے لاشیں قریبی علاقے سے ملے جنھیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں بعد ازاں لاشوں کو پنجاب انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پنجاب انتظامیہ کے مطابق مارے جانے والے 9 پنجاب کے رہائشیوں تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے ہے۔
صابر حسین ولد محمد ریاض کا تعلق کامکی گوجرانولہ، محمد آصف ولد سلطان کا تعلق چوک قریشی ڈیرہ غازی خان، غلام سعید ولد غلام سرور کا تعلق خانیوال، محمد جنید کا تعلق لاہور اور محمد بلال ولد عبد الوحید کا تعلق اٹک جبکہ بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق مجموعی طور پر 8 مسافروں کی شناخت ہوگئی تاہم ایک مسافر کے دستاویزات حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔
لورلائی کے قریب مارے گئے پنجاب کے رہائشیوں کے گرفتاری و قتل میں ملوث افراد کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے اور نا ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال قبول کی ہے۔