قلات :پاکستانی فورسز کے پوسٹ حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

57

قلات میں پاکستانی فورسز  کے پوسٹ پر حملہ، فائرنگ و دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا

بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات کے مطابق مورگند میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

واقعہ میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جبکہ اس دوران فورسز نے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے۔

آج قلات میں پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل آج صبح قلات کے علاقے مکئی میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں تاہم ابتک ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔