بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فوج نے جعلی مقابلے میں زیرحراست تین افراد کو قتل کردیا۔
قلات کے علاقے کوہک میں منگچر ڈیم کے قریب تین زیر حراست افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا ہے۔ تینوں افراد کے چہروں پر تیزاب ڈال کر مسخ کردیا گیا ہے جس کے باعث شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔
خیال رہے بلوچستان بھر میں جعلی مقابلوں میں پہلے سے زیرحراست افراد کو قتل کرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ان واقعات میں فورسز مارے جانے والے افراد کو مسلح تنظیموں سے جوڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم بعدازاں شواہد سے مذکورہ افراد کی شناخت جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔
ان واقعات پر انسانی حقوق کی تنظمیں اور سیاسی جماعتیں تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی عالمی تنظیموں سے ان واقعات پر نوٹس لینے کی اپیل کرچکی ہے۔