قلات میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری

88

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوہک اور اس سے متصل علاقوں میں پاکستانی فوج کے پیدل اور گاڑیوں  سوار اہلکار علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقے میں اس سے قبل پیش قدمی کی کوشش کرنے والے فورسز کو پے در پے حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے تین روز قبل نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیکر علاقے میں شدید شیلنگ کرنے سمیت راکٹ فائر کیے۔

نوشکی میں پاکستان فوج کے کمانڈوز اور آزادی پسندوں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔