قلات میں پاکستانی فوج پر ایک اور حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

939
فوٹو: بی ایل اے قلات حملہ (تصویر ہکل میڈیا)

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج کو ایک اور حملے میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج صبح سویرے پاکستان فوج کی جانب سے قلات کے علاقے کوہک اور گردنواح میں متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم گولے لگنے سے نقصانات کی تاحال اطلاعات نہیں ہے۔

بعدازاں پاکستانی فورسز پیدل اہلکاروں نے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جس کو گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مذکورہ علاقے کی جانب سے فورسز کے قافلے کو بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے گذشتہ پانچ روز سے قلات اور مستونگ میں پاکستان فوج آپریشن میں مصروف ہے اس دوران فورسز کو شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان حملوں میں پاکستان فوج کے میجر زیاد سمیت چھ اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق حکام نے کی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے قلات اور مستونگ میں حملوں سمیت بلوچستان بھر میں پاکستانی کے 23 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ ان حملوں میں آئی ای ڈی اور مسلح حملے شامل تھے۔