قلات: تعمیراتی کمپنی پر حملہ، مشنری نذرآتش

125

بلوچستان کے علاقے قلات میں مسلح افراد نے روڈ تعمیراتی کمپنی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

قلات کے علاقے منگچر میں زرد عبداللہ کے مقام پر روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بناکر مشنری کو نذر کردیا۔ حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند تنظمیں تعمیرانی کمپنیوں کو حملوں میں نشانہ بناتے رہے ہیں۔ مذکورہ تنظیمیں ان کمپنیوں کو “استحصالی پروجیکٹس” کا حصہ قرار دیتے ہیں۔