سوراب: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا قبضہ

144

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گدر میں مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کے مرکزی پر حملہ، مسلح افراد کیمپ کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت کیمپ کے اطراف سے شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں ۔ جبکہ فورسز کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے ۔

یاد رہے کہ سوراب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے 212 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ حملے سے متعلق حکام نے ابتک کوئی موقف پیش نہیں کی ہے ۔

ماضی میں اس طرح کے حملے بلوچستان میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے انجام دئیے گئے ہیں، جن میں کیمپوں اور شہروں پر قبضے کئے گئے ہیں ۔