بلوچستان کے ضلع سوراب میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ اور مدد کو آنے والی قافلے پر شدید حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ گدر کے مقام پر کیا گیا جہاں مسلح افراد نے نہ صرف کیمپ پر کنٹرول حاصل کر لیا بلکہ فورسز کی جانب سے بھیجے گئے امدادی قافلے کو بھی ریموٹ کنٹرول بم اور گھات لگا کر نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فورسز کو اس حملے میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم سرکاری سطح پر اب تک کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
حملوں کے نتیجے میں ابتک ہلاک تین اہلکاروں کی شناخت ہوچکی ہے جن میں لانس نائیک وکیل، نائیک عبدالغفور اور نائیک ظہور شامل ہیں تاہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد حملے کی شدت کے باعث زیادہ بتائی جاری ہے۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان پاکستانی فورسز کو اس سے قبل بھی حملوں کا سامنا رہا ہے۔ آزادی پسند مسلح تنظیمیں ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں، تاہم حالیہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔