پاکستانی فورسز نے بھاری تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لیکر گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق رات گئے پاکستانی فورسز نے بڑی تعداد میں سریاب کے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جہاں ولی جیٹ، ایریگیشن، برما ہوٹل و گردونوح میں فورسز کی بھاری تعداد موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران فورسز گھروں کی تلاشی لے رہی ہے جبکہ علاقے سے باہر جانے اور اندر آنے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
تاہم ابتک سرکاری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔