سبی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، بولان میں دستی بم حملہ

196

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں بم دھماکوں کے واقعات پیش آئیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بولان کے تحصیل مچھ کے نواحی گاؤں آب گم میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گلی میں بیٹھے افراد پر دستی بم سے حملہ کیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں اور لاش کو سول اسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب سبی کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا، جس سے ٹریک اور وہاں سے گزرنے والے بولان میل کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو محاصرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت بولان میل ایکسپریس ٹرین گزرنے والی تھی، تاہم واقعے کے بعد ریلوے ٹریک کی بندش کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔