دشت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

96
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری لاپتہ کردیا۔

دشت کے علاقے درچکو سے اتوار کی شب پاکستانی فورسز نے عدنان ولد غفور کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم ی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

جبری لاپتہ افراد اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی کیلئے ان کے اہلخانہ دس روز سے زائد اسلام آباد میں احتجاج کررہے ہیں۔

اس دوران اہلخانہ کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔