حکومت نے بلوچ آزادی پسندوں کیساتھ سیلفیاں لینے پر پابندی عائد کردی

1

کوئٹہ بلوچستان حکومت کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں مسلح کاروائیوں کے دوران شہری ، مسلح افراد کے ہمراہ سیلفی ، وڈیو اور تصویر بناتے ہیں یہ عمل نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ ایسے افراد تعزیرات پاکستان کے تحت معاون جرم تصویر کئے جاتے ہیں ۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق مسلح واقعات کے دوران یا بعد ازاں کسی بھی مشتبہ مقام پر موجودگی ، ہجوم لگانا یا وڈیوز ، فوٹو نہ صرف قانونی کاروائی کا موجب بن سکتا ہے بلکہ فورسز ایسے افراد گولی کا نشانہ بن کر اپنی جان گنواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں عوام کی طرف سے بلوچ آزادی پسند تنظیموں سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے طور پر شہری ناکہ بندیوں یا شہروں پر قبضہ کے دوران جمع ہوکر مسلح افراد سے سیلفی لیتے ہیں ۔ انکے ہاتھوں کو چھومنے اور اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔ بعض مقامات پر دیکھا گیا ہے کہ جب مسلح آزادی پسند شہروں میں داخل ہوتے ہیں عوام ہجوم کی شکل میں انکا استقبال کرتے نظر آتے ہیں ۔

حکومت بلوچستان کی اس پابندی کی بعض افراد آزادی پسندوں کے موقف کی تائید سمجھتے ہیں کہ بلوچ عوام آزادی پسندوں کی حمایت کرتی ہے۔