بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 8 جون کی دوپہر ایک بجے جھاؤ کے علاقہ نونڈرہ عظیم بازار میں پاکستانی فوجی قافلے پر ایک منظم اور مربوط گھات حملہ کیا۔
ترجمان کے مطابق فوجی قافلہ دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار دستوں پر مشتمل تھا جو نوندڑہ کُچ چیک پوسٹ سے برِیت کی طرف بڑھ رہے تھے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا سرمچار پہلے سے طے شدہ فائر پوزیشنز میں گھات لگائے پوزیشن سنبھالے ہوئے تھے جیسے ہی فوجی قافلہ وہاں پہنچا بی ایل ایف کے فیلڈ یونٹ نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے تیس منٹ تک فوجی قافلے کو گھیراؤ میں لیتے ہوئے فائرنگ جاری رکھا۔
ترجمان کے مطابق سرمچاروں کے گھیراؤ میں پھنسے فوجی اہلکاروں کی کمک کے لیے بکتر بند گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے دستے پہنچے جنہیں پہلے سے پوزیشن سنبھالے سرمچاروں نے بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے سرمچاروں نے کاروائی مکمل کرنے کے بعد ”مارو اور نکل جاؤ“ کا گوریلہ جنگی حربہ (Hit & Run Tactics) استعمال کر کے علاقے کی جغرافیے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے کامیاب انخلاء کیا۔
انہوں نے کہا اس حملے کی ویڈیو فوٹیج جلد بی ایل ایف کے میڈیا چینل آشوب میں شائع کی جائے گی۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ عظیم بازار نوندڑہ، جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک پاکستانی فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔