جرمن قونصل خانہ نے پاکستانیوں کے لیے ویزا سروسز بند کر دیں

112

قونصل خانے نے واضح کیا کہ یورپی یونین کے شہریوں کے لیے خدمات جاری رہیں گی

کراچی میں جرمن قونصل خانے نے “ناقابلِ اجتناب حالات” کا حوالہ دیتے ہوئے ویزا سروسز کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کے روز جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے میں قونصل خانے نے کہا کہ تمام ویزا سے متعلقہ خدمات تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔

اس فیصلے سے وہ افراد متاثر ہوں گے جو کام، تعلیم، سیاحت یا خاندانی ملاقات کے لیے جرمنی جانا چاہتے ہیں۔

تاہم قونصل خانے نے واضح کیا ہے کہ یورپی یونین (EU) کے شہریوں کے لیے خدمات بلا تعطل جاری رہیں گی۔
اعلامیے میں ان حالات کی تفصیل یا سروسز کی بحالی کے ممکنہ وقت کے بارے میں کوئی مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔